Payment System Gold USD EUR
E-Currency Payment SystemPerfect Money Payment System
 

Switzerland E-Currency
Switzerland E-Currency
سائن اپ کر    |   لاگ ان    |   ایکسچینجرز     |   مدد    |   ٹور   |   سیکورٹی سینٹر         

Autumn
Buy Gold Metal, Buy USD EURO currency online, Payment System
E-Currency Payment System
 
fast,easy,comfortable - way to develop your money
 لاگ ان

PM تبادلہ کی شرحیں
USD, EUR:

USD / EUR  0.905   |
|   EUR / USD  1.06



BTC:

USD >> 72314.75   |
|    EUR >> 66755.81



GOLD Bid Price /oz:

USD >> 2711.951   |
|    EUR >> 2506.927


عوامی رائے شماری

Perfect Money: خدمت کا معیار اور مصنوعات

واقع فوراً نتائج دیکھیں »


اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا میں بینک وائر براہ راست Perfect Money سسٹم میں بھیج سکتا ہوں۔

نہیں، یہ فی الحال ناممکن ہے۔ یہ لین دین صرف مصدقہ مبادلہ سروسیز کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔

میں Perfect Money کریڈٹ ایکسچینج میں ایک قرض دہندہ کیسے بنوں؟

اگر آپ ایک قرض دہندہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک قرض کی تجویز تخلیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔ قرض کی تجویز شروع کرنے کے لیے، آپ کریڈٹ ایکسچینج پر جائیں اور "قرض دیں" پر کلک کریں۔
اپنی قرض کی پیش کش پُر کریں اور جس اکاؤنٹ کا آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ درج کریں، قرض کے لیے مجوزہ رقم درج کریں، شرح سود درج کریں، قرض کی میعاد درج کریں، قرض کی انجام دہی کا طریقہ درج کریں، قرض کا مقصد درج کریں اور تبصرہ کریں۔ جب یہ ہو جائے تو "پریویو" بٹن پر کلک کریں اور داخل کردہ سبھی معلومات کی جانچ کریں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ سب کچھ درست ہے تو "قرض کی نئی تجویز تخلیق کریں" پر کلک کرکے تصدیق کریں، یا کوئی درستگی کرنے کے لیے "واپس جائیں" بٹن پر کلک کریں۔
آپ کے قرض کی تجویز اس سائٹ پر تجاویز کی موجودہ فہرست میں شامل ہو جائے گی: https://perfectmoney.is/credits/deals_give.html


Read more Q & A »






Perfect Money کی خصوصیات

Perfect Money کا سسٹم ایک کِٹ ٹولز کے ذریعہ چلتا ہے، جو کہ گاہکوں کے درمیان لین دین کی ادائیگی کا سب سے آرامدہ وسیلہ ہے۔

بیلنس ٹرن اوور کی قدر اور ساتھ ہی ساتھ رجسٹریشن کی مدّت اس سسٹم کے مواقع کے استعمال کے امتیازات پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

Perfect Money کا ہرگاہک نہایت اہم ہے اور آپ کی خدمت کرتے ہوئے ہم کسی قسم کا امتیاز نہیں برتتے۔


گاہک کی انفرادی حیثیت

لین دین کو دونوں فریقوں کے لئے آسان تر بنانے کے لئے Perfect Money، رجسٹریشن پر صارفین کو سسٹم کے ذریعہ حاصل کردہ تین درجوں کے مطابق تقسیم کرتا ہے۔

  عام
یہ درجہ تمام نئے رجسٹر شدہ گاہکوں کو، سسٹم کے استعمال کی کسی بھی پابندیوں اطلاق و حدود کے بغیر تفویض کیا جاتا ہے۔

پریمیئم
ایک سال سے زائد عرصہ کے فعال یا ایک صراحت کردہ بیلنس ٹرن اوور کی قدر رکھنے والے گاہکوں کو تفویض کیا جاتا ہے۔ نارمل کھاتہ کو اب گریڈ کرنے کے لئے، گاہک کو کسٹمر سروس کے نام ایک علیحدہ درخواست بھیجنی ہوتی ہے۔ پریمیئم درجہ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ اس درجہ میں نارمل درجہ والے گاہکوں کے ذریعہ ادا کی جانے والی کمیشن فیس کی تعداد کم تر ہوتی ہے۔

پارٹنر
کا درجہ Perfect Money ایڈمنسٹریشن کی اپنی صوابدید کے مطابق پارٹنرس کو انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنے کاروبار چلانے والی کمپنی کی B2B ادائیگیوں کو مفید بنانے کے لئے تفویض کیا جاتا ہے۔

گاہک کی تصدیق کی حیثیت

ہم اپنے گاہکوں کو سرکاری طور پر جاری کردہ شناختی دستاویزات کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اور اپنا موبائل فون نمبر فراہم کرتے ہوئے توثیق کے آسان عمل سے گذرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تصدیق کردہ اکاؤنٹ آپ کو اکاؤنٹ افعال کی مکمل رسائی فراہم کرتا ہے۔ بعض فوائد میں شامل ہے:

 

کم تر فیس

اضافی سیکوریٹی اختیارات

دوسرے گاہکوں کی جانب سے آپ کے اکاؤنٹ کے لیے اضافی اعتماد

آسان اکاؤنٹ کی بحالی، اگر آپ سے آپ کا پاسورڈ کھو جائے یا آپ کسی وجہ سے رسائی نہ حاصل کرسکیں


مقصد اور پیشگوئی کردہ ٹرن اوور پر منحصر آپ اپنے کھاتہ کے ذیلی گروپ کو منتخب کر سکتے ہیں۔ شخصی، انفرادی استعمال کے لئے، یا کاروباری۔

اکاونٹ کو فنڈ بھیجنے کے لئے آرامدہ اور آسان طریقے:

Perfect Money سسٹم کے استعمال سے گاہکوں کو P2P اور P2B ادائیگیوں کے لئے ایک آرامدہ اور استعمال کے لئے آسان ٹول میسر ہوتا ہے۔ ایک PM گاہک کے لئے، اشیا اور خدمات کی انٹرنیٹ میں ادائیگی آسان عمل میں تبدیل ہو جاتی ہے، کیونکہ اس عمل کے لئے صرف ہونے والا وقت مشکل سے 1 سکینڈ سے زیادہ ہوتا۔ اب اپنے اصلی یا مجازی بینک نوٹوں کو Perfect Money میں تبدیل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اپنے سسٹم میں رقم جمع کرنے کو درج ذیل طریقہ پر انجام دیا جا سکتا ہے:

 

وائر ٹرانسفر
اپنے کھاتہ کو فنڈ کرنے کا ایک آرامدہ طریقہ ہے۔ رقم کو PM کھاتہ میں جمع کرنے کا عمل، رقم کی منتقلی کی رسید ملنے کے 30 سکینڈ کے اندرانجام پاتا ہے۔

الیکٹرانک کرنسی
Perfect Money سسٹم متعدد ای-کرنسیوں کے ساتھ کام کرتا ہے، اور اس بنا پراکاونٹ کی فنڈنگ ای-کرنسیوں کے ذریعہ انجام دی جا سکتی ہے۔ اس قسم کے لین دین کو ان ادائیگیوں کے سسٹمز کے ذریعہ خودبخود طور پر انجام دیا جا سکتا ہے۔

ایکسچینج پارٹنرس
آپ کے کھاتہ میں رقم جمع کرنے کا ایک دوسرا طریقہ فراہم کرتا ہے۔ Perfect Money کےایکسچینج پارٹنرز کی متعدد کرنسیوں اور ان کی گزرتے وقت کے ساتھ ثابت شدہ - معتبریت نے سسٹم کے کسی کھاتہ میں رقم جمع کرنے کو ایک آسان اور محفوظ عمل بنا دیا ہے۔

Crypto-Currency Value اسٹور
مخصوص کریپٹو-کرنسی والے Perfect Money کے اکاؤنٹس قدروں کو جمع رکھنے کا ایک بہترین موقع ہیں۔ کریپٹو کرنسی ویلیٹس کے برخلاف، Perfect Money اکاؤنٹس کو سیٹ اپ کرنے اور محفوظ طریقہ پر اس کا رکھ رکھاؤ کرنے کے لئے کسی تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ Perfect Money اکاؤنٹس میں قدروں کو اسٹور کرنا اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ آپ ویلیٹ سے وابستہ جوکھموں سے بچے رہیں جن سے کریپٹو کرنسی کا مستقل نقصان ہوتا ہے، جیسے کہ ہارڈویئر کی ناکامی/چوری ہوجانا اور پاسورڈ گم ہوجانا۔ Perfect Money کی ٹیم کریپٹو کرنسیوں کے چیلنجوں کو دور کرتے ہوئے آپ کو فوائد سے لطف اندوز ہونے دیتی ہے۔

 



گاہکوں کے آرام کے لئے Perfect Money، کسی بھی قسم کی ای-کرنسی کے ذریعہ سے کھاتوں میں رقم جمع کرنے کا ایک امکان فراہم کرتا ہے۔ اس معاملہ میں، Perfect Money سب سے زیادہ قابل منافع شرح پر فوری طور پر لین دین کو انجام دے گا۔

ہر ایک گاہک کا خیال رکھتے ہوئے، Perfect Money سسٹم گاہک کے کم از کم اکاونٹ بیلنس میں ماہانہ سود کی رقم جمع کرے گا۔
آپ کی رقم آپ کے لئے اس وقت بھی کام کرے گی، جب آپ آرام کریں گے۔

اگراکاؤنٹ بیلنس کو گاہک کے ذریعہ خرچ نہیں کیا جائے تو، گاہک کے کھاتوں سے رقم کو جمع کرنے کے لئے استعمال کئے گئے ٹولز کے ذریعہ رقم کو واپس نکالا بھی جا سکتا ہے۔

وائر ٹرانسفر، کسی بھی قسم کی کرنسی میں منتقلی یا تبدیلی اور ایکسچینجرز کا استعمال کرتے ہوئے Perfect Money کے گاہک اپنی رقم کو ایک کم از کم ممکنہ وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔



کاکردگی

ایسے گاہکوں کے لئے جن کی کاروباری سرگرمیاں انٹرنیٹ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، Perfect Money سسٹم کاروباری حلوں کا ایک بہترین پیکیج، بشمول ادائیگیوں کے آسان کاکردگی والےٹولز، فراہم کرتا ہے، جن کو PM فائنانسیرز نے جدید ترین آئی ٹی کاروبار کی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔



 

آرامدہ اور تفصیلی رپورٹیں، آپ کی اکاونٹنگ کو آسان بناتی ہیں
نئے مالیاتی آپریشنز کے متعلق اطلاعات حاصل کریں، چارٹس اور واقعی فوری اسٹیٹمنٹ ملاحظہ کریں۔

خودکار موعودہ ادائیگیوں کی ترتیب کا نظام
اس ٹول کو آپ کے ادارہ کے ماہانہ اخراجات کو منظم کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا ہے؛ یہ خود بخود طرز پر ادائیگیوں کی انجام دہی میں مدد دیتا ہے۔

Perfect Money کے کاروباری گاہکوں کے انفرادی سپورٹ کا مرکز
گاہکوں کا آن لائن سپورٹ 24/7/365 (یعنی دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتہ کے ساتھ دن ، سال کے 365 دن) کام کرتا ہے۔ ہمارے ماہرین آپ کی دلچسپی والے کسی بھی سوالات کے جوابات دینے کے لئے تیار ہیں۔

Perfect API Merchant
کاکردگی، اعتماد، اور سلامتی کی ہماری کسوٹیوں کے تصور کے بنیاد پرہمیں اگلے چند سالوں میں Perfect Money کے مماثل کسی کمپنی کے وجود میں آنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ Perfect Money انجنیئروں نے ایک ایسا ٹول تیار کیا ہے، جو کسی بھی کاروباری ڈھانچہ کواشیا کی فروخت، خدمات یا زیادہ سے زیادہ آسانی اور حفاظت کے ساتھ رسائی کو کسی بھی قسم کے آن لائن طریقہ سے انجام دینے میں تعاون دیتا ہے۔

Store Crypto-Currency
Perfect Money ہمارے گاہکوں کو بِٹ کوائن اسیٹس کو بھیجنے، وصول کرنے اور ذخیرہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ہم بٹ کوائن میں ہونے والے کسی بھی لین دین کوانجام دینے کے لئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ آپ کو ایک پیچیدہ اور دقت طلب بٹ کوائن ویلیٹ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنے Perfect Money بی اکاؤنٹ میں فنڈ جمع کرائیں اور سسٹم بقیہ تمام چیزوں کا خیال رکھے گا۔



سیکیوریٹی

Perfect Money کا حفاظتی نظام معلومات اور مالیات کے تحفظ کے شعبہ کے خصوصی ماہرین پر مشتمل ایک سائنسی تحقیقی گروپ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ PM انجنیئروں نے درج ذیل کے استعمال سے گاہکوں کے لئے ایک مثالی ٹول تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے:

- PM تجزیہ کاروں کے مالیاتی انسٹرومنٹس کے بڑے پیمانہ پرچلانے کا طویل مدتی تجربہ؛
- گاہکوں کی توثیق کی مصنوعی دانشمندی کی ٹیکنالوجیاں؛
-Perfect Money کی حفاظتی خدمات کے ذریعہ انجام دی جانے والی حفاظتی سطح اورگاہکوں کے تحفظ کی آن لائن نگرانی۔

PM گاہکوں کے سیکورٹی ٹول باکس میں حسب ذیل شامل ہیں:

 

شناخت کی جانچ
اس ٹول کو PM کھاتہ کے گاہک کی شناخت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ انسٹرومنٹ Perfect Money کے لئے ایک مصنوعی آنکھ کا کام انجام دیتا ہے، جو کسی شخص کو لازمی طور پر چہرے کے ذریعہ شناخت نہیں کرتا لیکن کھاتہ میں داخل ہونے کے لئے استعمال کردہ کمپیوٹر کی شناخت کے امکانات ضرور فراہم کرتا ہے۔ گاہک کی توثیق آئی پی ایڈریس کے نیٹ یا سب نیٹ کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے، جس کا اکاونٹ کے مالک سے تعلق نہیں ہوتا، سسٹم اکاونٹ میں داخلہ کو بلاک کرتا ہے اور سسٹم رجسٹریشن کے موقع پر فراہم کردہ ای میل کو اضافی حفاظتی کوڈ فراہم کرتا ہے۔ آئی پی ایڈریس کی تبدیلی Perfect Money سپورٹ سینٹر کی مدد سے انفرادی طور پر انجام دی جاتی ہے۔

ایس ایم ایس کے ذریعہ توثیق
یہ نظام گاہک کے کھاتہ اور اس کے سیل فون نمبر کے درمیان، جس کو سسٹم کھاتہ کے حقیقی مالک کی شناخت کے لئے ایک توثیقی کوڈ بھیجتا ہے، ایک منطقی ربط پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایس ایم ایس لاگ اِن سسٹم گاہکوں کے کھاتہ میں غیر مجاز داخلہ سے تحفظ کا ایک سب سے زیادہ مکمل اور قابل اعتماد طریقہ ہے، کیونکہ کوڈ کے تبادلہ اور اس کے کھاتہ میں داخلہ کے لئے استعمال ہونے والا وقت بہت ہی مختصر ہوتا ہے اور کسی بھی کریکنگ آپریشن کے لئے نا کافی ہوتا ہے۔

کوڈ کارڈ پروٹیکشن
گاہک کو کوڈ کی گرافِک تصویر والا ایک کارڈ موسول ہوتا ہے، جو اس کے ایمیل پر بھیجا جا تا ہے۔ لین دین کی توثیق کے لئے، سسٹم گاہک کو ایک کارڈ سے قطعی کوڈ کی بلاترتیب طور پر ترسیل کے لئے ایک انکوائری بھیجتا ہے۔ کوڈ کارڈ لین دین کی توثیق کا ایک آرامدہ اور قابل اعتماد طریقہ ہے۔ یہ دنیا بھر کے سب سے زیادہ معروف مالیاتی اداروں کی اکثریت کے ذریعہ آزمودہ طریقہ ہے۔




Perfect Money کے ادائیگی نظام کا جمہوری طریقہ کار، ہر ایک گاہک کو اس بات کا فیصلہ کرنے کے قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے کھاتہ میں کس حفاظتی ترتیبات کو استعمال میں لائے۔ PM کا ہر ایک گاہک اپنے ساتھ ایک مفاہمت کرتا ہے اور اپنے استعمال کے لئے اپنی ذاتی آسانی کو منتخب کرتا ہے اور اپنے کھاتہ کو غیر مجاز ملاحظہ یا استعمال سے روکتا ہے۔

Perfect Money نظام کسی بھی گاہک کے لئے کشادہ دل ہے۔

ہم نے آپ کے مالیاتی کنٹرول کے لئے سب سے زیادہ آرامدہ ٹولز تیار کئے ہیں اور ہم اپنے گاہکوں کو ان کی اپنی مالیاتی پالیسی کے لئے اختیار فراہم کرنے کی اُمید رکھتے ہیں۔ ہر ایک گاہک ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے، اور یہ حقیقت کہ آپ نے Perfect Money کو منتخب کیا ہے، ہمیں اپنے گاہکوں کو بلاک کئے جانے کے کسی بھی خوف کے بغیر زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کا اعزازعطا کرتی ہے۔

Perfect Money سیکورٹی سسٹم کا کام، اپنے گاہکوں کو اپنی مالیات کے تحفظ کے متعدد سطحی حفاظتی نظام کو تیار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ سیکورٹی نظام Perfect Money کے سائنسی تحقیقی شعبہ کے ساتھ مل کر نہ صرف نئے سیکورٹی نظام کو مسلسل طور پرتیارکرتا ہے، بلکہ سسٹم کے کریکنگ کے ہر ممکنہ طریقہ کار کی تمثیل کے لئے ماہرین کا ایک گروپ اس کے زیر اختیار ہے، جونظام کے اطراف ڈیجیٹل قلعہ بندی کی تعمیر کے لئے مستقبل میں معلومات کو استعمال کرسکتا ہے۔

کمپیوٹر اسکرین کے دوسرے کنارے پر موجود ہمارے گاہکوں کے لئے، Perfect Money نے ایک مالیاتی کارپوریشن تشکیل دیا ہے، جس میں ایک چھوٹے سے دروازے کے پیچھے ہزاروں امکانات مخفی ہیں- لاگ اِ ن فیلڈ اصل صفحہ پر۔ لہذا، Perfect Money کی کائنات کو دریافت کرنے کے لئے یہ ایک موزوں ترین وقت ہے!


Perfect Money میں سائن ان کریں - جو کہ ادائیگی کرنے والا مستقبل کا نظام ہے!




  
Make P2P and B2B payment with Perfect Money 
© 2007-2024 Startup Smart Development. All rights reserved. 
Licensed payment service provider authorized by The Autonomous Island of Anjouan with registration number 15559. Financial license L 15559 / SSD.
الحاق یافتہ پروگرام | Perfect Money اے پی آئی | قانو | نوٹس | رازداری کی | لیسی | استع | کی شرائط | KYC
| AML
سائٹ میپ